Featured post

گلوری ہول

گلوری ہول


کچھ چیزیں دیکھنے میں بہت حیرت ناک اور عجیب لگتی ہیں اور انسان کی خواہش ہوتی کہ اس کے متعلق معلومات حاصل کرے۔۔



ایسی ہی کشش اس تصویر میں دکھائی دینے والے ایک سوراخ کی ہے جو کہ ایک جھیل  میں ہے۔۔ جسے گلوری ہول کہتے ہیں ۔۔



بیریسا ندی  جھیل کا گلوری ہول جس کا اصل نام مارننگ گلوری ہول ہے۔ بظاہر یہ جھیل کے درمیان ایک بہت بڑا سوراخ ہے اور  اس میں پانی گرتا دیکھ کر یہ خیال آتا ہے کہ نہ جانے یہ پانی کہاں جا رہا ہے۔۔۔

تو جانتے ہیں اس سوراخ کی حقیقت کے متعلق ،یہ سوراخ قدرتی نہیں ہے بلکہ یہ انسانی دماغ  اور انسانی ہاتھوں کا کارنامہ ہے۔۔



یہ گلوری ہول  بریسا جھیل پر بنے ایک ڈیم کا سپل وے ہے جب پانی کی سطح ایک خاص حد سے بڑھتی ہے تو اضافی پانی اس سپل وے سے نکال دیا جاتا ہے۔۔گوکہ اس صورتحال کا سامنا کئی سالوں بعد ہی ہوتا۔۔



بریسا جھیل امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سب سے بڑی جھیل ہے۔
بریسا جھیل پر مونتیسیلو ڈیم 1953 سے 1957 کے درمیانی عرصہ میں تعمیر کیا گیا۔
یہ انوکھی طرز کا سپل وے اسی ڈیم پر تعمیرکیا گیا تھا۔

پانی کی سطح۔ جب 440 فٹ سے بڑھتی ہے تو اضافی پانی اس کے ذریعے خارج ہوتا ہے۔۔۔

اس گلوری ہول کا دہانہ 22 میٹر قطر کا ہے۔۔

اور اس کی لمبائی 200 فٹ کے قریب ہے اور اس کا نچلا حصہ نشیبی علاقے میں پانی کا اخراج کرتا ہے۔۔

اور یہ ایک سیکنڈ میں 1360 کیوبک میٹر پانی کا اخراج کر سکتا ہے….

اپنی تعمیر سے  لے کر آج تک 25 مرتبہ اس سپل وے سے پانی کے اخراج کی نوبت آئی ہے اور پچھلے سال  فروری میں بھی اس صورتحال کو سامنا کرنا پڑا تھا جب بارشوں کے باعث اس جھیل میں پانی کی آمد بہت زیادہ بڑھ گئی تھی۔۔۔







تبصرے