- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
سات عجائبات عالم
موسولس کا مقبرہ
ہیلی کارناسیس موجودہ دور میں ترکی کے علاقے میں ایک بہترین شہر بسایا گیا اور اسے بسانے والا ایرانی بادشاہ موسولس تھا۔جس نے اپنی ملکہ ارٹیمیسیا کے ساتھ اس شہر کو بہترین بنیادوں پر تعمیر کروایا اور اس شہر کو اپنا پایہ تخت بنایا۔
353قبل مسیح میں موسولس کے مرنے کے بعد اس کی ملکہ ارٹیمیسیا نے اس کی یاد میں ایک عالیشان مقبرہ بنوانا شرو ع کیا۔ارٹیمسیا بھی 353 قبل مسیح میں اپنے شوہر کے مرنے کے دو سال بعد مر گئی اور یہ مقبرہ ابھی تکمیل کے آخری مراحل میں تھا۔تب ارٹمیسیا کی راکھ کو بھی اس مقبرے میں دفن کر دیا گیا۔
اس مقبرے کی بلندی 140 فٹ کے لگ بھگ تھی اور اس کی تعمیر میں سنگ مر مر کا استعمال کیاگیا تھا۔
اور مقبرے میں مختلف یونانی دیوی دیوتاؤ ں کے مجسمے نصب کیے گئے تھے۔
مقبرے کی چھت اہرام کی طرز میں بنائی گئی تھی۔
یہ مقبرہ مختلف دور میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا رہا ۔
اور اس مقبرے کا مکمل خاتمہ 1494 ء مین ہوا جب مالٹا سے تعلق رکھنے والے سینٹ جان نے اپنے قلعے کی تعمیر کے لیے اس مقبرے کے پتھروں کا استعمال کیا۔
ترکی کے شہر بودرم میں اب بھی اس مقبرے کی جگہ پر پتھروں کی صورت میں کچھ آثار دیکھے جاسکتے ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں