Featured post

مریم اسطرلابی

العجليہ بنت العجلي 

مریم اسطرلابی۔۔۔


دسویں صدی عیسوی کے شام کی ایک ماہر فلکیات تھیں ۔

جن کے نام متعلق درست معلومات موجود نہیں ۔ایک روایت کے مطابق ان کا نام مریم تھا اور ان کی والد کا نام العجلی تھا۔مگر العجلی ان کے پیشے کے حوالے سے ان کا نام ہے یہ موجودہ حلب کے رہائشی تھے۔


مریم اور ان کے والد کا پیشہ اسطرلاب بنانا تھا ،


اسطرلاب ایک آلہ ہے جس کو پرانے زمانے میں ماہر فلکیات ستاروں کے حساب کے لیے استعمال کرتے تھے ۔


دونوں باپ بیٹی اسطرلاب بنانے کے ماہر تھے ان کا شمار اس وقت کے مشہور ماہر فلکیات محمد بن عبداللہ بن نسطولس جو کہ بغداد کے رہنے والے تھے کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔

مریم بنت العجلی سیف الدولہ کے دور میں شاہی دربار کے ساتھ بھی منسلک رہی تھیں ۔یاد رہے کہ سیف الدولہ کا دور حکومت 945 سے 967 کے دوران رہا تھا۔


فلکیات کے شعبے میں ان کی خدمات کی بدولت 1990 میں دریافت ہونے والے ایک سیارچے کا نام ان کے نام پر العجلیہ رکھا گیا۔۔



تبصرے