- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
1:لائبریری آف کانگریس
دنیا کی سب سے بڑی لائبریری کا اعزاز امریکہ کی لائبریری آف کانگریس کو حاصل ہے
اس لائبریری کا قیام 1800ء میں ہوا اس لائبریری کو امریکہ کی نیشنل لائبریری کا اعزاز بھی حاصل ہے
لائبریری آف کانگریس واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے۔
اس لائبریری میں موجود مواد کی تعداد 170 ملین سے زیادہ ہے۔اس مواد میں کتب،جرائد،قلمی نسخے ، نقشے ،تصاویراور آڈیو ریکارڈنگز وغیرہ شامل ہیں۔۔
اس لائبریری کا سالانہ بجٹ تقریباً 700 ملین ڈالر کے قریب ہے۔
2:برٹش لائبریری
دنیا کی دوسری بڑی لائبریری کا اعزاز انگلینڈ کی برٹش لائبریری کو حاصل ہے ۔
لندن شہر میں موجود یہ لائبریری جولائی 1973 میں عوام کے لیے کھولی گئی
اس لائبریری میں موجود مواد کی تعداد 150 ملین ہے۔
اور ہر سال اس میں تین ملین کتب اور دوسرے مواد کا اضافی کیا جاتا ہے ۔
اس لائبریری کا سالانہ بجٹ 140 ملین پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔
3:نیویارک پبلک لائبریری
نیویارک پبلک لائبریری دنیا کی تیسری بڑی اور امریکہ کی دوسری بڑی لائبریری ہے
یہ لائبریری 1911 میں مکمل ہوئی۔
نیویارک پبلک لائبریری کی 92 شاخیں ہیں جو کہ نیویارک سٹیٹ میں مختلف علاقوں میں موجود ہیں
اس لائبریری میں کتب اور دوسرے مواد کی تعداد 55 ملین سے زائد ہے۔
اس لائبریری کا سالانہ بجٹ 250 ملین ڈالر ہے۔
4:شنگھائی لائبریری
1952 میں بننے والی شنگھائی لائبریری دنیا کی چوتھی بڑی لائبریری ہے۔
یہ لائبریری شنگھائی شہر میں واقع یے۔
شنگھائی لائبریری میں کتب اور دوسرے مواد کی تعداد 55 ملین سے زائد ہے ۔
106 میٹر بلند 24 منزلہ بلند شنگھائی لائبریری دنیا کی دوسری سب سے بلند لائبریری ہے۔
5:لائبریری اینڈ آرکائیوز کینیڈا
1953 میں بننے والی نیشنل لائبریری آف کینیڈا اور 1872 میں قائم کیے گئے نیشنل آرکائیوز کینیڈا کو 2004 میں اکٹھا کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ لائبریری اینڈ آرکائیوز کینیڈا کے نام سے جانی جاتی ہے
اس ادارے کے پاس کتب اور دوسرے مواد کی تعداد 54 ملین سے زائد ہے
یہ کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں قائم ہے۔
اس ادارے کا سالانہ بجٹ 117 ملین کینیڈین ڈالر ہے۔
6:رشین سٹیٹ لائیبریری
دنیا کی بڑی لائبریروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر رشین سٹیٹ لائیبریری آتی ہے
یہ لائبریری روس کے شہر ماسکو میں ہے۔
اس لائبریری میں کتب اور دوسرے مواد کی تعداد 47 ملین سے زائد ہے
یہ لائبریری 1862 میں قائم کی گئی۔
کہا جاتا ہے کہ 1922 سے 1991 تک سوویت یونین میں جو بھی کتاب چھپی اس کی کم از کم ایک کاپی اس لائبریری میں رکھی جاتی رہی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
7:نیشنل ڈائٹ لائبریری
نیشنل ڈائٹ لائبریری دنیا کی ساتویں بڑی لائبریری ہے ۔
یہ جاپان کی نیشنل لائبریری ہے۔اس لائبریری کا قیام 1948 میں عمل میں آیا ۔۔
ٹوکیو میں اس کی مرکزی عمارت واقع ہے۔
اس لائبریری میں کتب اور دوسرے مواد کی تعداد 42 ملین سے زائد ہے.
جاپان بھر میں اس کی 27 شاخیں ہیں
اس لائبریری کا سالانہ بجٹ 220 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
8:رائل لائبریری ڈنمارک
دنیا کی بڑی لائبریریوں کی فہرست میں آٹھواں نمبر ڈنمارک کی رائل لائبریری کو حاصل ہے ۔
اس لائبریری میں کتب اور محفوظ مواد کی تعداد 42 ملین سے زائد ہے
یہ لائبریری ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہے
اس لائبریری کی بنیاد 1648 میں رکھی گئی تھی۔
اس لائبریری کے پاس ڈینش زبان میں چھپی تقریباً ہر کتاب موجود ہے اور اسی طرح ڈنمارک میں چھپی پہلی کتاب بھی یہاں موجود ہے جو کہ 1482 میں چھاپی گئی تھی۔
9:نیشنل لائبریری آف فرانس
دنیا کی بڑی لائبریریوں کی فہرست میں نیشنل لائبریری آف فرانس کا نواں نمبر ہے
یہ لائبریری پیرس میں ہے۔
دنیا کی قدیم لائبریریوں میں شامل اس لائبریری کی تعمیر چودہویں صدی میں ہوئی تھی ۔
اس لائبریری میں کتب اور دوسرے مواد کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے۔
اس لائبریری کا سالانہ بجٹ 250 ملین یورو سے زائد ہے ۔
10:نیشنل لائبریری آف چائنا
دنیا کی بڑی لائبریریوں کی فہرست میں دسواں نمبر نیشنل لائبریری آف چائنا کو حاصل ہے
چین کے شہر بیجنگ میں واقع اس لائبریری میں کتب اور دوسرے مواد کی تعداد کی 40 ملین سے زائد ہے۔
اس لائبریری کی بنیاد 1909 میں رکھی گئی تھی
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ لائبریری چین کی نیشنل لائبریری ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں