مختلف ادوار میں مسلم سلطنتیں اور ان کی وسعت
خلافت راشدہ کے دور کی اسلامی مملکت معلوم دنیا کے 4.30%رقبے پر پھیلی ہوئی تھی۔
یہ اندازہ 655ء کے دور کا ہے۔۔
اس کے بعد 720عیسوی میں اموی حکومت دنیا کے 7.45 % رقبے پر مشتمل تھی اور یہ اندازہ اس سلطنت کے عروج کا ہے۔
اموی حکمرانوں کے بعد جب عباسی حکمران آئے تو ان کے دور حکومت میں یہ سلطنت 755عیسوی میں 7.45% رقبے پر پھیلی ہوئی تھی ۔
فاطمی سلطنت کا پھیلاؤ 969 عیسوی میں دنیا کے 2.75% حصے پر تھا۔
غزنوی حکمرانوں کی 1029 عیسوی میں دنیا کے 2.28 فیصد حصے پر حکومت تھی۔
1080 عیسوی میں سلجوق سلطنت دنیا کے2.62 فیصد رقبے پر تھی۔
منگول حکمران جب مسلمان ہو گئے تو اس دور میں انکی سلطنت کا پھیلاؤ 2.52% دنیا کے حصے پر تھا اور یہ اندازہ 1310 عیسوی کا ہے۔
امیر تیمور کی قائم کردہ سلطنت تیموریہ 1405 عیسوی میں زمین کے 2.95%رقبے پر موجود تھی۔
سلطنت عثمانیہ کا پھیلاؤ 1683 عیسوی میں دنیا کے 3.49% رقبے پر تھا۔
سترہویں صدی میں مغل سلطنت جب اپنے عروج پر تھی تو اس وقت مغل حکمران دنیا کے 2.69% رقبے پر قابض تھے۔اور یہ اندازہ 1690 کا ہے۔
اسی دور میں ایران میں صفوی خاندان حکمران تھا جس کی حکومت موجود ایران ،جارجیا اور موجودہ ترکی کے کچھ علاقوں پر تھی۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں