Featured post

بھگت سنگھ bhagat singh



بھگت سنگھ 




بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوا۔اس کے باپ کا نام سردار کشن سنگھ سدھو اور ماں کا نام ودیاوتی تھا۔ 
پانچویں کلاس کے بعد وہ لاہور کے ایک سکول  
دیاآنند اینگلو ویدک ہائی سکول میں داخل ہوا اس کے بعد نیشنل کالج لاہور میں زیر تعلیم رہا۔ 
یہیں دوران تعلیم اس کی توجہ آذادی اور انقلاب کی جانب ہوئی۔اور جلد ہی وہ انقلابی تحریک کا ایک سرگرم کارکن بن گیا۔ 
اسی دوران لالہ لاجپت رائے کا پولیس کے ہاتھوں قتل ہوا اور بھگت سنگھ نےاس قتل کا بدلہ لینے کے لیے انگریز پولیس آفیسر جان ساؤنڈر کا قتل کر دیا  ۔ 
یہی نہيں اس کے بعد اس نے اسمبلی پر حملہ کیا اور دو بم اسمبلی حال پر پھینکے مگر یہ خیال رکھا کہ کوئی جان ضائع نہ ہو۔۔ 
اور اس حملے کے بعد وہ انقلاب کے نعرے لگاتا رہا اور اس کے حق میں پمفلٹ  بھی پھینکے۔ 
پولیس کے آنے پر اس نے اپنی گرفتاری پیش کر دی۔ 
جیل میں اس نے 116دن  روزہ اور بھوک ہڑتال کی صورت میں گزارے  تاکہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکے۔ 
بھگت سنگھ کو اس کے دو ساتھیوں کے ہمراہ 23 مارچ 1931 کو صبح 7:30 بجے پولیس آفیسر کے قتل کی سزا میں پھانسی دے دی گئی۔ 
مگر اپنی موت سے قبل وہ پورے ہندوستان میں آذادی اور انقلاب کا ایک ہیرو بن چکا تھا جو کہ انگریز راج کے خلاف تھا۔۔ 
موت کے وقت اس کی عمر 24 سال تھی ۔۔ 





تبصرے