- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
سوڈان کے اہرام
اہرام کا لفظ سنتے ہی مصر کا نام ذہن میں آتا ہے مگر بہت کم لوگ ہوں گے جو اس بات سے واقف ہوں گے کہ سوڈان کی زمین پر بھی بہت سے اہرام موجود ہیں۔۔
سوڈان کے یہ اہرام نیوبا کے اہرام کہلاتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ان اہراموں کی تعداد 255ہے جو کہ چند سو سو سالوں کے درمیان تعمیرکیے گئے ۔۔
سوڈان کے دارلحکومت خرطوم سے 250کلومیٹر کی دوری پر میروئے نامی شہر کی حدود میں موجود یہ اہرام سلطنت کش سے تعلق رکھتے ہیں ۔اس سلطنت کے بادشاہ کالے فرعونوں کے نام سے بھی مشہور ہیں۔۔
سلطنت کش کا تعلق کچھ روایات کے مطابق ہام کے بیٹے کش سے جوڑا جاتا ہے اور ہام حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا تھا۔۔
اس سلطنت کے دور حکومت کو تین دوروں میں تقسیم کیاجاتا ہے پہلا دور 2600 قبل مسیح سے 1520 قبل مسیح پر مشتمل ہے اس دور میں اس سلطنت کا مرکز کیرما نامی شہر تھا۔دوسرا دور 1000 قبل مسیح سے 300 قبل مسیح کے زمانے پر مشتمل ہے اور اس وقت اس سلطنت کا مرکز نپاٹا نہیں علاقہ تھا ۔تیسرا اور آخری دور 300 قبل مسیح سے لیکر 300عیسوی تک ہے اور اس وقت اس کا مرکز میروئے نامی شہر تھا۔میروئے کے مقام پر چالیس سے زیادہ بادشاہوں اور ملکاؤں کے اہرام موجود ہیں ۔۔
1000قبل مسیح کے قریب جب مصر میں فرعونوں کے چوبیسویں خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو یہی وہ دور تھا جب سلطنت کش اس علاقے کی بڑی طاقت بننے میں کامیاب ہوگئی۔۔اور پھر 700 قبل مسیح کے قریب وہ وقت بھی آیا جب مصر کا ایک وسیع علاقہ کش سلطنت کے قبضے میں آ گیا۔۔اور یہ قبضہ پچاس سال کے قریب رہا۔۔۔
مصر کے اہراموں کی نسبت یہ اہرام بہت چھوٹے ہیں اور ان کی اونچائی چھ میٹر سے لے کر 30 میٹر تک ہے اور ان کی بنیادیں زیادہ سے زیادہ آٹھ میٹر تک چوڑی ہیں۔۔
سوڈان کے اہراموں کی تعمیر کا زمانہ 800قبل مسیح تک پرانا ہے اور بعض اس سے بھی پرانا خیال کرتے ہیں۔
ان اہراموں میں شاہی خاندان کے علاوہ امراء کے بھی اہرام بھی اہرام موجود ہیں۔۔۔
میروئے نامی علاقے میں 100 سے زائد اہرام کش دور حکومت کی یاد دلاتے ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں