Featured post

Thor تھور



تھور


 تھور نامی  ہالی ووڈ فلم کے  کردار سے تو سبھی  لوگ واقف ہوں گے ہی یہ تھور  ہے کیا۔۔۔۔۔۔؟  
تھور  قدیم یورپی لوگوں کا دیوتا ہے ۔ 
یونانی،رومن،ہندو اور مایا کے دیوی دیوتاؤں کا ذکر تو  سننے اور پڑھنے میں عام ہے  ۔norse  متھالوجی  جس کا تعلق یورپ کے قدیم باشندوں سے ہے اور جس سے سکینڈے نیوین ممالک کے باسی عیسائیت سے  پہلے تعلق رکھتے تھے۔۔ 
تھور  thor  کا تعلق norse  متھالوجی سے ہے۔ 
اس مذہب کے مطابق تھور  آسمانو ں کا ،بارش کا،اور بجلی کادیوتا ہے اور  اسے دوسرے تمام دیوی دیوتاؤں سے  زیادہ طاقتور اور اہم تصور کیا جاتا ہے۔ 
تھور کے ہاتھ میں ایک خاص قسم کا ہتھوڑا ہے جسکو مارنے  سے بجلی پیدا ہوتی اور بجلی اور اس کی کڑک سے  وہ اپنے  دشمنوں کو مارنے کا کام کرتا ہے ۔اس متھالوجی میں  تھور کی سواری  کو دو 
جثیم  بکرے کھینچتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ تھور کے  دستانے اور اور اس کی بیلٹ بھی مختلف خصوصیات کی حامل سمجھی جاتی ہے۔ 
تھور کی بیوی کا نام سف  ہے۔ 
تھور کو  زراعت کا دیوتا بھی  خیال کیا جاتا تھا۔ 

لیکن تھور ان خصوصیات کا حامل صرف  ایک دیوتا نہیں تقریبًا تمام بت پرست مذاہب میں اسی خصوصیات کے حامل دیوتا موجود ہیں اور  کی ظاہری  تصور بھی بہت حد تک ملتا جلتا ہے۔ 

جیسے کے  یونانیوں کا دیوتا زیوس 


 زیوس دیوتا کی خصوصیات بھی   تھور سے بہت حد تک ملتی ہیں ۔جہاں تھور  کی سواری بکرے کھینچ رہے وہاں زیوس کی سواری کو  چار گھوڑوں کو کھینچتا دکھایا گیا ہے۔زیوس کے ہتھیاروں میں  دو دھاروں  والا کلہاڑا اور بجلی  شمار کی جاتی تھی۔ 

مایا تہذیب میں  ان خصوصیات کے حامل دیوتا کا نام چاک ہے۔ 
اور اس کا ہتھیار ایک کلہاڑی ہے  جس کی ضرب سے وہ بجلی اور بارش  پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔ 

رومن مذہب  میں  جوپیٹر  نامی دیوتا  ان خواص کا مالک سمجھا جاتا ہے۔جوپیٹر کا خاص ہتھیار بجلی ہے۔ 


 اسی طرح بلقان کی ریاستوں کا دیوتا پیرون ہے جو کہ کم و بیش  وہی خصوصیات رکھتا ہے جیسی کے تھور کی ہیں۔۔اس کے ہتھیاروں میں ہتھوڑا اور کلہاڑی ہے جس  کو مارنے سے بجلی اور طوفان آتے۔۔ 
  
ہندو مذہب میں اندر دیوتا کا کردار  اور طاقتیں تھور سے مشابہت رکھتی ہیں ،تیرکمان اندر دیوتا کا  خاص ہتھیار اور ہاتھی کو سواری سمجھا جاتا تھا۔ 

تھور،زیوس،جوپیٹر اور پیرون کی ایک اور مشترکہ خصوصیت ان کی لمبی داڑھی ہے۔۔ 

تبصرے