Featured post

زمانہ قدیم کے چند بڑے مجسمے

زمانہ قدیم کے چند بڑے مجسمے  

ہر دور کا انسان مجسمہ سازی کا خاص شوق رکھتا ہے زمانہ قدیم میں تو یہ شوق  اور بھی زیادہ تھا۔اس دور میں بادشاہ اور حکمران خاص طور پر مجسموں کی تعمیر کرواتے تھے جس کا ایک مقصد اپنی شان و شوکت کا اظہار بھی  ہوتا تھا۔ 
یہ مجسمے  بادشاہوں سے لیکر دیوی دیوتاؤں تک کے بنائے جاتے تھے ۔ 
زمانہ قدیم کے کچھ خاص اور بڑے مجسوں کو ذکر۔۔ 

کلوسز آف رہوڈز 

اس لسٹ میں سب سے پہلا  نام کلوسز آف رہوڈز  ہے جو کہ  سات عجائبات عالم میں بھی شامل ہے 


100 فٹ اونچا یہ مجسمہ 280 قبل مسیح میں یونانی جزیرے رہوڈز میں تعمیر کیا گیا اس کا وزن 250 ٹن تھا۔۔ 


بخت نصر کا مجسمہ 

  • بابل کے بادشاہ بخت نصر کا یہ مجسمہ 575 قبل مسیح کے قریب بنا یا گیا یہ مجسمہ عراق کے شہر کربلا میں تعمیر  کیا گیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق اس مجسمے کی اونچائی 200 فٹ کےقریب اور وزن 200 ٹن کے قریب تھا۔۔ 


ابو الھول  

مجسمہ سازی کا ذکر ہو اور  مصر کی سرزمین کا تذکرہ نہ ہو کیسے ممکن ہے 

ابوالہول کنامی مجسمہ جو ایک عرصہ سے ماہرین کے لیے حیرت کا باعث بنا ہوا ۔۔۔اس مجسمے کی اونچائی66فٹ ہے اور اس مجسمے کا وزن 720 ٹن ہے۔اس کی تعمیر کا زمانہ 2500 قبل مسیح ہے ۔اور یہ مصر  کے  علاقے میں ہے۔۔۔ 

رامسیس دوم کا مجسمہ 

رامسیس دوم نامی فرعون کا مجسمہ  جو کہ 1200 قبل مسیح میں تعمیر کیا  گیا 62 فٹ اونچے اس مجسمے کا وزن  
175ٹن ہے۔ 

آمن ہوتپ سوم کے مجسمے 



فرعون آمن ہوتپ سوم سے منسوب مجسمے جو 1360 قب مسیح میں بنائے گئے ان مجسموں کی اونچائی 60 فٹ ہے اور ان کا وزن 720 ٹن کے قریب ہے۔۔ 

دیوی آرٹیمس کا مجسمہ 

یونانی دیوی آرٹیمس کا یہ مجسمہ ترکی کے علاقےایفیسز  میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی تعمیر کا زمانہ 550 قبل مسیح یے قریب کا ہے۔اس مجسمے کی اونچائی بعض روایات کے مطابق 50 فٹ اور وزن سو ٹن کے قریب تھا۔۔۔ 

زیوس دیوتا کا مجسمہ 
مصر کے ساتھ ساتھ یونان کے لوگ بھی مجسمہ سازی کے فن میں مہارت رکھتے تھے اس مہارت کا ثبوت  دنیا  کے سات عجائبات میں شامل  زیوس دیوتا کا مجسمہ ہے۔ 


یہ مجسمہ 432 قبل مسیح میں یونان میں تعمیر کیا گیا اس مجسمے کی اونچائی چالیس فٹ تھی۔۔ 

دیوی ایتھینا کا مجسمہ 

شاندار مجسموں ميں یونانی دیوی ایتھینا کا مجسمہ بھی شامل ہے،یہ مجسمہ 445 قبل مسیح میں یونان میں تعمیر کیا گیا اس مجسمے کی اونچائی 37 فٹ تھی۔۔ 


نیفرتاری کا مجسمہ 

مصر کی ملکہ نیفرتاری کا مجسمہ بھی  زمانہ قدیم کے بڑے مجسموں میں شامل ہوتا ہے۔ 
36 فٹ اونچا یہ مجسمہ 1200 قبل مسیح میں بنایا گیا 

تبصرے