Featured post

ملکہ زنوبیہ

ملکہ زنوبیہ

ملکہ زنوبیہ کی پیدائش کا سال  240 ء ہے اور یہ موجودہ شام کے علاقے پالمیرا  ميں پیدا ہوئی۔۔شام کا علاقہ اس دور میں رومن حکومت کے ماتحت تھا اور اسے رومن سلطنت کے ایک صوبے کی حیثیت حاصل تھی۔۔ملکہ زنوبیہ کا پورا  نام جولیا اوریلا زنوبیہ تھا۔اور بعض روایات کے مطابق اس کا باپ رومن تھا 
کچھ عرب روایات اور مؤرخین زنوبیہ کا تعلق عرب قوم سے جوڑتے ہیں۔۔ملکہ زنوبیہ کو سپٹیما زنوبیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 
زنوبیہ اپنا تعلق قلوپطرہ سے بھی جوڑتی تھی۔۔ 
258ء میں زنوبیہ کی شادی سپٹیمیس اوڈائناتھس سے ہو گئی جو کہ اس دور شام کا گورنر تھا۔اور رومن حکومت میں اسے بہت عزت اور احترام حاصل تھا کیونکہ اس نے ساسانی بادشاہ شاہپور کو شکست دی تھی۔267 ء میں اس کا اور اس کے بیٹے ہائران کا جو کہ پہلی بیوی سے تھا قتل کر دیا گیا۔بعض مؤرخین اس قتل کو زنوبیہ کے نام کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بیٹے کو بادشاہ بنانا چاہتی تھی جو کہ سپٹیمیس کے پہلے بیٹے کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا۔مگر اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس کے پیچھے رومن بادشاہ گالینیس تھا۔ 
سپٹیمیس اور ہائران کی موت کے بعد زنوبیہ کا بیٹا ویبلاتھس پالیمیرا کا بادشاہ بنا۔اور پردے کے پیچھے حکومت زنوبیہ کے ہاتھوں میں تھی۔ 

تیسری صدی عیسوی رومن سلطنت کے لیے بحرانوں کی صدی تھی اور انھیں بحرانوں کا فائدہ اٹھانے کا خیال زنوبیہ کو بھی آیا۔ 
270ء میں اس نے اپنے جنرل زبدس کو لشکر کے ہمراہ مصر بھیجا جو کہ رومن سلطنت کا ایک صوبہ تھا اور مصر کی سرزمین کو اپنے ماتحت کر لیا۔ 
مصر پر قبضے کے لیے اس نے اپنا قلوپطرہ کی نسل سے ہونا بھی مشہور کیا۔مصر کے بعد اس نے مزید رومن علاقوں کو اپنی عملدار میں شامل کرنا شروع کر دیا ان میں اناطولیہ اور فلسطین اور لبنان کے علاقے بھی شامل ہیں۔ 
رومن شہنشاہ اوریلیان نے حالات کی نزاکت بھانپتے ہوئے پالمیرا کی سلطنت کو تسلیم کر لیا۔ کیونکہ اس وقت رومن سلطنت کا مرکزبیرونی حملہ آوروں کے نشانے پر تھا ۔اور شروع میں سلطنت پالمیرا کے سکوں پر زنوبیہ کے بیٹے کے ساتھ ساتھ رومن شہنشاہ کی تصویر بھی موجود رہی تھی جو بعد میں ختم کر دی۔اور زنوبیہ کی تصویر نے اس کی جگہ لے لی۔۔ 
زنوبیہ کی قسمت  کا ستارہ اب غروب ہونے کو تھا کیونکہ رومن بادشاہ اوریلیان نے بیرونی حملہ آوروں کو شکست دے دی تھی اور اب ایک طرف سے توجہ ہٹنے کے بعد اس  نے مشرق کی طرف توجہ کی جہاں زنوبیہ نے اپنی حکومت کی قائم کی ہوئی تھی۔273ء میں رومن فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد زنوبیہ اور اس کا بیٹا پالمیرا شہر میں قلعہ بند ہوئے مگر رومن بادشاہ کی فوج نے ان کے لشکر کو یہاں بھی شکست دی اور زنوبیہ اور اس کا بیٹا فرار ہوتے  دریائے فرات پار کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔۔ 

اس کے بعد سے زنوبیہ کی زندگی کے حالات تاریخ کے پردوں میں گم ہیں۔۔یوں ملکہ زنوبیہ جو کہ جنگجو ملکہ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے کا  مختصر عہد اختتام کو پہنچا ۔ 
ملکہ زنوبیہ کا دور حکمرانی تقریبًا پانچ سال رہا ۔۔ 
کچھ مؤرخین کے نزدیک زنوبیہ کو روم لے جایا گیا اور اسے وہاں موت کی سزا سنائی گئی۔ 
کچھ کے نزدیک زنوبیہ کی بقيہ زندگی قید کے عالم میں گزری۔۔ 
کچھ روایات کے مطابق زنوبیہ نے روم کے ایک دولتمند شخص یا سینیٹر سے شادی کر لی تھی ۔۔ 
ہ 

تبصرے