- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
توپ کاپی محل
توپ کاپی عجائب
گھر کا نام تو اکثر نے سن ہی رکھا ہوگا۔۔آج کچھ مختصر ذکر اس محل کا۔۔
توپ کاپی کا
ترجمہ توپوں والا دروازہ ہے۔جس کی وجہ اس کے دروازے پر بہت سی توپوں کی موجودگی
تھی۔
عثمانی خلافت کے
اختتام سے قبل تک توپ کاپی کی حیثیت سلطان یا خلیفہ کے محل کی تھی۔جسے جدید ترکی
میں عجائب گھر کی حیثیت دے دی گئی تھی۔
1453 میں
قسطنطنیہ کی فتح کے بعد یہ محل 1466 سے 1478 کے درمیانی عرصہ میں
تعمیر کیا گیا تھا ۔قسطنطنیہ جو بعد میں استنبول کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ
اس محل کو بازنطینوں بادشاہ کے دور کے پرانے محل کی بنیادوں پر تعمیر کیا گیا
تھا۔اور یہ محل شہر کے وسط میں واقع ہے۔
اپنی تعمیر کے
بعد سے یہ محل عثمانی سلطانوں کی مرکزی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتا
رہا۔۔
آغاز میں یہ محل
500 سے 700افراد کی رہائش گاہ کا حامل تھا مگر پھر مزید تعمیر کے ساتھ اس میں 5000
تک افراد کی رہائش کا انتظام ممکن ہوگیا۔
اس محل کے تین
حصے ہیں ۔
پرانا محل
نیا محل
یلدز محل
توپ کاپی نئے
محل کا نام ہے۔
1514 ء میں
پرانے محل میں آگ لگنے کے بعد نئے محل کی تعمیر کی گئی۔تمام اہم رہائش گاہیں نئے
محل میں منتقل کر دی گئیں تھیں۔
ساتھ ساتھ پرانے
محل کی دوبارہ سے تعمیر بھی کی گئی جسے سلطان عبدالعزیز کے دور میں جو کہ 1861 سے
1876 کے درمیان تھا دوبارہ آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس محل کا یہ حصہ اب
استنبول یونیورسٹی کے حصے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔۔
نئے محل کی
تعمیر کا آغاز سلطان محمد ثانی کے دور میں ہی ہوا تھا ۔اور پھر اسی محل کو سلطان
کی رہائش گاہ کا درجہ دے دیا گیا۔۔
اٹھارویں صدی
میں ایک تیسرے محل کی یعنی یلدز محل کی تعمیر کی گئی اور اس محل کو زیادہ تر سکون
اور تفریح کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔جب بادشاہ یہاں فراغت کے لمحات گزارتے۔
اس محل کا ایک
بہت خاص حصہ حرم ہے۔حرم جہاں شاہی خاندان کی خواتین کی رہائش گاہ ہوتی تھی اور
سولہ سال تک کی عمر کے شہزادے بھی یہیں رہتے تھے۔یہیں ان خواتین اور بچوں کی
بہترین تعلیم کے انتظامات کیے جاتے تھے۔۔
توپ کاپی محل
میں ایک بہترین قسم کی لائبریری بھی موجود ہے جس میں نادر و نایاب تحریریں ،مسودے
اور کتب موجود ہیں جن کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔
محل میں عثمانی
دورکی پہچان کے حامل خوبصورت باغات بھی موجود ہیں جو کہ عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔
توپ کاپی عجائب
گھر میں عثمانی دور کی یادگاری اشیاء مثلًا زیورات،تصاویر اور شاہی خاندان کی ذاتی
اشیاء کے ساتھ ساتھ اہم اسلامی متبرک ورثہ بھی شامل ہے۔۔
توپ کاپی محل
استنبول میں دوسری مشہور عمارات جیسے سلیمانی مسجد اور نیلی مسجد کے قریب واقع ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں