- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
دیوی آرتمیس کا معبد
دنیا کے سات عجوبوں میں شامل دیوی آرتمیس کا معبد بھی شامل ہے۔
دیوی آرتمیس یونانی متھالوجی کے مطابق جنگلی جانوروں اور
شکار کی دیوی کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت چیزوں کی دیوی کے طور پر مانی جاتی تھی۔
یہ عبادتگاہ ایفیسوس کے علاقے میں تعمیر کی گئی تھی۔
ایفیسوس کا علاقہ قدیم یونان میں اور موجودہ ترکی میں واقع
ہے۔
اس معبد کی تعمیر 550 قبل مسیح میں مکمل ہوئی اور اس تعمیر
کا دورانیہ 120 سال تھا۔
اس معبد کی اونچائی 425 فٹ اور چوڑائی 225 فٹ کے لگ بھگ
تھی۔اور یہ مکمل طور پر سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا تھا۔قدیم دور کی تعمیرات
میں اس کو ایک پیچیدہ ترین تعمیر قرار دیا جاتا ہے۔
ہیروسٹراٹس نامی شخص نے اس معبد کو 21 جولائی 356 قبل مسیح
میں آگ لگا کر برباد کر دیا تھا ۔
ہیروسٹراٹس پر بھی یہ مصرعہ صادق آتا ہے کہ
بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا۔
کیونکہ آگ لگانے کی وجہ اس کے نزدیک صرف یہ تھی کہ
دنیا اسے یاد رکھے۔
اس تباہی کے بعد اس معبد کو دوبار دوبارہ تعمیر کیا گیا
دوبارہ تعمیر کو گوتھ حملہ آوروں نے تباہ کیا۔۔
اس کے بعد پھر اسے تعمیر کیا گیا جسے 401ء میں سینٹ جان کی
قیادت میں عیسائی مظاہرین نے مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں