- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
مہینوں کے نام اور ان کی وجہ تسمیہ
ہزاروں سالوں سے انسان وقت کی پیمائش کے لیے مہینے کا استعمال کرتا آرہا ہے اور اپنی آسانی کے لیے ان مہینوں کو مختلف ناموں سے پہچانا جاتا ہے ۔جولین کیلنڈر میں موجود مہینوں کے ناموں کی وجہ تسمیہ اور ان ناموں کا مطلب کچھ یوں ہے
جنوری
فروری
فروری کے مہینے کا نام پاکیزگی کے لیے منائے جانے والے ایک قدیم رومن تہوار فبروا کی مناسبت سے ہے۔
مارچ
اپریل
ایپرل کا لفظ لاطینی لفظ اپریر سے لیا گیا ہے جس کے معنی کھلنے کے ہیں۔اور رومن اسے ایپرلیس کے نام سے پکارتے تھے۔
مئی
مئی کا نام یونانی دیوی مایا کے نام پر ہے
جون
جون کے مہینے کا نام رومن دیوی جونو کے نام پر ہے جو کہ شادی اور اولاد کی پیدائش کی دیوی سمجھی جاتی تھی ۔جونو کو مشتری کی بیوی خیال کیا جاتا تھا جو کہ دیوتاؤں کا بادشاہ سمجھا جاتا تھا۔
جولائی
جولائی کا نام جولیس سیزر کے نام پر ہے جو کہ مشہور رومن سپہ سالار تھا۔
اگست
روم کے پہلے شہنشاہ آگسٹس کے نام کی مناسبت سے اگست کا نام رکھا گیا۔
ستمبر ،اکتوبر ،نومبر،دسمبر
دراصل لاطینی زبان کے الفاظ 7،8،9،10 کی مناسبت سے ہیں ۔رومن کیلنڈر میں ان مہینو ں کا نمبر بھی اسی مناسبت سے تھا بعد اس کے کہ جولیس سیزر کے دور میں جولین کیلنڈر کے نام سے کیلنڈر کو ازسر نو ترتیب دیا گیا۔جولائی اور اگست کو موجودہ نام دیے گئے اس سے پہلے ان کو بھی 5،6 کے ہندسوں کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں