Featured post

مصر کے بڑے اہرام

مصر کے بڑے اہراموں کا ذکر۔۔ 

مصر کی سرزمین اپنی قدیم تہذیب کی بناء پر ہر دور میں دلچسپی کی حامل رہی ہے اور اس دلچسپی کی بڑی وجہ فراعین مصر اور ان ک تعمیر کیے گئے اہرام ہیں۔۔ 
یہ اہرام 3000 قبل مسیح تک پرانے ہیں۔۔ 
زیادہ تر اہرام دہشور اور غزہ کے علاقے میں موجود ہیں۔۔ 
چند بڑے اہرام  اور ان کے نام 

خوفو کا اہرام 

سب سے بڑا اور سب سے مشہور اہرام  خوفو کا اہرام ہے۔۔ 
خوفو کا تعلق فراعین مصر کے چوتھے خاندان سے تھا۔ 
یہ اہرام 2560 قبل مسیح ميں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کی اونچائی 481 فٹ ہے۔ 
یہ اہرام غزہ کے علاقے میں واقع ہے۔۔ 

خیفرے کا اہرام۔ 
یہ اہرام بھی غزہ کے علاقے میں ہے ۔اور خیفرے کا تعلق بھی چوتھے حکمران خاندان سے تھا۔۔ 
اس اہرام کی بلندی 471 فٹ ہے۔ 
اس اہرام کی تعمیر کا زمانہ 2540 قبل مسیح کا ہے۔۔ 

سنیفرو کا سرخ اہرام 
۔ 
یہ اہرام دھشور کے علاقے میں موجود ہے۔ 
اس اہرام کا تعلق بھی چوتھے حکمران خاندان سے ہے۔ 
اور اس کی تعمیر 2600قبل مسیح کے دور میں ہوئی۔ 
اس اہرام کی بلندی 344 فٹ ہے۔۔ 


سنیفرو کا جھکا اہرام۔ 

اس اہرام کا تعلق  بھی چھوتھے حکمران خاندان سے ہی ہے ۔ 
اس کی تعمیر بھی 2600 قبل مسیح میں ہوئی 
یہ اہرام دھشور کے علاقے میں موجود ہے۔ 
اس کی اونچائی 344 فٹ ہے۔ 

سنیفرو کا منہدم اہرام 

اس اہرام کا تعلق بھی فرعون سنیفرو سے ہے۔جو کہ چوتھے حکمران خاندان سے تھا۔ 
اس اہرام کی تعمیر 2610 قبل مسیح میں ہوئی۔ 
اس اہرام کی بلندی 300 فٹ ہے۔۔ 
۔ 
سینوسرت سوئم کا اہرام 

یہ اہرام فرعونوں کے بارہویں خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ 
یہ بھی دھشور کے علاقے میں موجود ہے۔ 
اس کی تعمیر 1850 قبل مسیح کے زمانے ميں ہوئی۔۔ 
اس کی اونچائی 256 فٹ ہے۔ 


آمنن ہات سوئم کا کالا اہرام 
یہ اہرام  فرعونوں کے بارہویں خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ 
یہ اہرام بھی دھشور کے علاقے میں موجود ہے۔ 
اس کی تعمیر  1825 قبل مسیح کے دور میں ہوئی۔ 
اس کی اونچائی 246 فٹ ہے۔ 

نیفررکرے کا اہرام 

یہ اہرام پانچویں حکمران خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ 
اور یہ ابوصیر کے علاقے میں واقع ہے۔ 
یہ اہرام 2450 قبل مسیح میں تعمیر ہوا ۔ 
اس کی اونچائی 239 فٹ ہے۔۔ 

۔ 
من کاؤرے  کا اہرام 

یہ اہرام غزہ کے علاقے میں واقع ہے۔ 
اس اہرام کا تعلق چوتھے حکمران خاندان سے ہے۔ 
اس کی تعمیر 2520 قبل مسیح میں تعمیر ہوا۔۔ 
اس کی اونچائی 219 فٹ ہے۔ 

دجے دیفرے کا اہرام 

یہ اہرام بھی غزہ کے علاقے میں موجود تھا۔ 
اور اس کا تعلق بھی چوتھے حکمران خاندان سے تھا۔ 
اس اہرام کی تعمیر کا زمانہ 2550 قبل مسیح کا ہے۔ 
اور اس کی اونچائی 215 فٹ تھی۔ 
یہ اہرام اب موجود نہیں ہے۔۔ 

دجوسر کا اہرام 

یہ اہرام سقارہ کے علاقےمیں ہے۔ 
اور اس اہرام کا تعلق تیسرے حکمران خاندان سے ہے۔ 
اس کی تعمیر 2650 قبل مسیح کی ہے۔ 
اور اس اہرام کی بلندی 203 فٹ ہے۔ 


سینوسرت  اول کا اہرام۔ 

۔ 
یہ اہرام دھوسر کے علاقے میں موجود ہے۔ 
اس اہرام کا تعلق بارہویں حکمران خاندان سے ہے۔ 
اس اہرام کی تعمیر 1950 قبل مسیح میں ہوئی۔ 

اس کی اونچائی 202 فٹ ہے۔۔ 

تبصرے