Featured post

فراعین مصر کا اٹھارہواں خاندان

فراعین مصر کا اٹھارہواں خاندان 

۔ 
مصر پر فرعونوں کو دور حکومت تین ہزار سے زائد عرصہ پر محیط ہے اور اس دوران تیس کے لگ بھگ خاندان مصر پر حکمران رہے۔۔ 
انھیں میں سے ایک خاندان کے دور حکومت کا خاکہ 
مصر پر فرعونوں کے اٹھارویں خاندان کی حکمرانی 1504 قبل مسیح سے1292 قبل مسیح تک رہی اور تاریخ میں یہ خاندان سب سے زیادہ شہرت کا حامل ہے۔۔ 
اس خاندان کی حکمرانی کا آغاز تھوٹ موز کے دور حکومت سے ہوا۔ 

تھوٹ موز اول 

تھوٹ موز 1504 قبل مسیح میں مصر کا حکمران بنا اس  
اس کی دو بیویاں تھیں جن میں سے پہلی کا نام 
آہموز 
اور دوسری 
موٹ نیفرت تھی 

پہلی بیوی آہموز سے اس کی بیٹی مشہور ملکہ ہاتشیپست تھی۔ 
جبکہ دوسری بیوی سے تھوٹ موز دوئم تھا۔۔جو بعد میں فرعون بنا۔ 
اس فرعون کی 1492 قبل مسیح میں موت واقع ہوئی۔ 

تھوٹ موز دوئم 
تھوٹ موز دوئم کا دور حکومت 1492 قبل مسیح سے 1479 قبل مسیح کے دوران رہا۔ 
اس کی بھی دو بیویاں تھیں۔جن میں سے ایک اس کے باپ کی دوسری بیوی کی بیٹی ہاتشیپست تھی۔ 
اور دوسری کا نام ایزٹ تھا۔ 

ہاتشیپست سے اس کی ایک بیٹی تھی جس کا نام نیفیرورے تھا۔ 
جبکہ دوسری بیوی سے تھوٹ موز سوئم پیدا ہوا۔ 
1479 میں اس کی موت کے بعد ملکہ ہاتشیپست 1458قبل مسیح تک مصر پر حکمران رہی۔ 



تھوٹ موز سوئم۔۔ 
تھوٹ موز سوئم 1479قبل مسیح سے 1425 قبل مسیح تک فرعون رہا۔ 
اس کا دور حکومت بیرونی فتوحات کے حوالے سےقابل ذکر ہے۔جن میں شام کا علاقہ بھی شامل تھا۔ 

۔ 
آمن ہوتپ اول 
تھوٹ موز سوئم کے بعد آمن ہوتپ دوم مصر پر حکمران بنا۔ 
اس کا دور حکومت 1425 قبل مسیح سے 1400قبل مسیح تک رہا۔ 

تھوٹ موز چہارم 
آمن ہوتپ دوم کے بعد تھوٹ موز چہارم تخت نشین ہوا۔ 
اور 1390 قبل مسیح تک مصر پر حکمران رہا۔۔ 
۔ 

آمن ہوتپ سوئم 
1390 قبل مسیح میں آمن ہوتپ سوئم بادشاہ بنا اور اس کا دور مصر کے بہترین دور میں شمار ہوتا ہے۔اس کے دور میں بہت سی تعمیرات ہوئیں۔ 
آمن ہوتپ سوئم کا دور 1352 قبل مسیح میں اس کی موت پر ختم ہوا۔ 

اخناتون 

آمن ہوتپ سوئم کے بعد اس کا بیٹا اخناتون مصر پر حکمران بنا۔ 
اخناتون کا دور 1352 قبل مسیح سے 1326 قبل مسیح کے دوران رہا۔ 
اخناتون کی ایک بیوی اس کی بہن تھی۔۔ 
جبکہ دوسری بیوی مشہور زمانہ ملکہ نیفرتی تی تھی۔ 
ملکہ نیفرتی تی سے اخناتون کی چھ بیٹیاں تھیں۔ 
جبکہ پہلی بیوی سے توتن خامون پیدا ہوا۔جو کہ مستقبل میں حکمران بنا۔ 
اخناتون کے بعد کچھ عرصہ ملکہ نیفرتی تی مصر پر حکمران رہی۔ 


توتن خامون 
اخناتون کے بعد اس کا بیٹا توتن خامون فرعون بنا 
توتن خامون 1336 سے 1327 قبل مسیح تک حکمران رہا۔۔ 
اس کی موت کے بعد حکومت اس خاندان کے ہاتھ سے نکل گئی اور  نام کے طور پر اس خاندان کی حکومت رہی مگر اصل حکمرانی کسی اور کی رہی۔۔ 



تبصرے