Featured post

ronda spain,رونڈا

رونڈا سپین

 



سپین کا ایک تاریخی اور خوبصورت محل وقوع کا حامل شہر ۔۔ 
رومنز نے اس شہر کو جولیس سیزر کے زمانے سے دو صدیاں قبل آباد کرنا شروع کیا تھا۔۔۔ 
پہاڑ کی چوٹیوں پر بنائی گئ عمارات اور نیچے گہرائی میں بہتے ہوئے  دریا کے منظر سے ایک تصوراتی ماحول کا گمان ہوتا ہے۔۔۔۔ 
شہر کے دو حصوں کو تین پلوں کی مدد سے جوڑا گیا ہے۔۔۔ 
جن میں سے ایک پل رومن دور میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے رومن برج  کہا جاتا ہے۔۔۔ 
دوسرا پل عرب  دور  حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسی مناسبت سے اسے عرب برج بھی کہا جاتا ہے۔۔ 
تیسرا اور سب سے نیا پل 1793 میں سپین کی حکومت نے تعمیر کیا تھا۔۔ 
رونڈا کی ایک اور خصوصیت اس کا سپین کے سب سے قدیم بل فائٹنگ رنگ کا  حامل ہونا بھی ہے۔۔۔ 

تبصرے