Featured post

قدیم علامات




قدیم علامات

روزمرہ زندگی میں بہت سے ایسے اشارے یا علامات ہیں جن کا استعمال عام ہے مگر ان ا
ان کے متعلق بہت کم افراد کو یہ معلوم ہے کہ ان کا استعمال کسے شروع ہوا اور کیوں ان کا استعمال کیا جاتا تھا ۔۔
چند ایسی قدیم علامات اور اشارے جن کا استعمال موجودہ زمانے میں بھی بکژت کیا جاتا ہے۔۔۔۔

Thumbs up



بہت خوب یا داد دینے کے لیے ہاتھ کے ساتھ کیا جانیوالا ایک عام اشارہ یا علامت ہے جس کے اصل مطلب یا مقصد سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔۔۔
انگوٹھے کا اوپر اور نیچے کی طرف کا رخ بالترتیب منظور یا نامنظوری کے معنی میں کیا جاتا تھا۔آج کے دور میں اس کے استعمال اور زمانہ قدیم میں اس کے استعمال میں کچھ حد تک مماثلت ہے۔زمانہ قدیم میں یہ اشارہ رومن گلیڈی ایٹر کی جان لینے یا چھوڑ دینے کے  لیے استعمال کیا جاتا تھا۔گلیڈی ایٹرز کی لڑائی کے آخر میں مجمع 
اس اشارے کے ذریعہ سے گلیڈی ایٹر کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرتا تھا۔۔۔۔



Pentagram


پینٹا گرام یا ستارے کی شکل کی کثیر الاضلاع شکل جس کو موجودہ  زمانے میں جادو اور برائی کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔۔اور اس نشان کو شیطانی نشان بھی سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔
مگر قدیم یونان میں اس کا استعمال گولڈن ریشو  اور آرکیٹیکچرل پرفیکشن کی لیے  کیا جاتا تھا۔۔۔۔




وکٹری کا نشان



موجودہ زمانے میں ہاتھ کے ذریعے وکٹری کے نشان کو کامیابی کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،مگر اصل میں اس
 نشان کا وکٹری یا فتح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔
اس اشارے یا نشان کی تاریخ انگریزوں اور فرانسیسیوں کی سو سالہ جنگ (1453۔1337)سے شروع ہوتی ہے جب انگریز سپاہی اپنی ان دو انگلیوں کو ہوا میں بلند کر کے فرانسیسی سپاہوں پر طنز کرتے تھے کیونکہ ان کی یہی دو انگلیاں ہوتی تھیں۔۔۔۔۔کیونکہ جو بھی انگریز سپاہی فرانسیسی افواج کے ہاتھو ں گرفتار ہوتا تھا فرانسیسی سپاہی ان کی شہادت کی اور 
درمیانی انگلیاں توڑ دیتے تھے۔۔۔تاکہ وہ جنگ کے دوران کسی فرانسیسی سپاہی کو قتل کرنے کے قابل نہ رہیں۔۔۔



The devil's horns


بہت سے لوگوں کا دھیان اس نشان کو دیکھ کر ہارڈ راک میوزک کی طرف چلا جاتا ہے
مگر اس نشان  یا علامت کی تاریخ قدیم انڈیا تک جاتی ہے جہاں اس کو بدھا نے بیماریوں ،برائیوں اور منفی خیالات کو نکالنے کے لیے ایک اشارے کے طور پر استعمال کیا تھا۔۔۔۔


The “Two-fingered Salute

یہ علامت اور اشارہ بھی موجودہ زمانے میں استعمال کی جاتی ہے مگر اس کی تاریخ بھی موجودہ استعمال کے برعکس ہے ۔اس نشان کو قدیم روم میں گلیدی ایٹرز  شکست کھانے کے بعد رحم کی درخواست کے طور پر کرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔


دل کا نشان،،                                                  

دل کی شکل یا علامت موجودہ دور میں پیار ،رومانوی تعلق یا محبت کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے مگر  قدیم یونا ن میں اس علامت کا تعلق ان چیزوں کے ساتھ بلکل بھی نہیں تھا۔۔۔۔
یہ سب سے پہلے اس کا استعمال سلفیم نامی پودے کی علامت کے طور پر کیا جاتا تھا۔جو کہ قدیم یونان میں کھانے میں ذائقے اور طب کے کاموں میں بکثرت استعمال ہوتا تھا۔۔۔۔۔۔

تبصرے