Featured post

انکھ Ankh.

انکھ Ankh.. 


مصری تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے اس نشان سے تو واقف ہی ہوں گے۔جو کہ مصر سے وابستہ تاریخ میں اکثر نظر آتا ہے۔ 
اس نشان کو زندگی کی چابی کہا اور سمجھا جاتا تھا۔ 
اور یہ نشان قدیم مصری دور سے ہی استعمال ہوتا آ رہا ہے۔قدیم مصری تاریخ  یا دور سے مراد مصری بادشاہوں کا ابتدائی دور حکومت ہے جو کہ 3150 قبل مسیح  سے 2613 قبل مسیح کے زمانے پر مشتمل رہا ۔۔ 

یہ صلیب یا انگریزی حرف ٹی کی شکل کا ایک نشان ہے جس کے اوپر  ایک بیضوی نما  دائرہ بنا ہوتا۔ 
مصر میں  اس نشان کو زندگی کی علامت تصور کیا جاتا تھا۔اور زندگی میں دونوں طرح کی زندگی شامل ہے یعنی مرنے سے پہلی اور مرنے کے بعد والی۔۔ 
مصری اس نشان کو تعویذ کی صورت میں بھی پہنتے تھے۔
اور اس کو اکثر سونے کا بنایا جاتا تھا ۔ 


تبصرے