- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
Featured post
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
مصر کی قدیم سلطنت کو تین ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ بالترتیب
قدیم دور
درمیانی دور
اور
جدید دور
۔
قدیم دور
2575 قبل مسیح سے 2130 قبل مسیح کا دور قدیم دور کہلاتا ہے۔۔
اور اس دور کو مصر میں تعمیرات کے شعبے میں جدت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
سنیفرو جو کہ مصری بادشاہوں کےچوتھے خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور وہ 2575 قبل مسیح سے 2465 قبل مسیح کے درمیانی عرصے میں مصر کا حکمران تھا ۔۔
یہی وہ پہلا فرعون تھا جس نے مصر میں پہلا اہرام تعمیر کروایا۔۔
اسی خاندان کے دوسرے بادشاہوں خوفو،خیفرو وغیرہ نے عظیم الشان اور بڑے بڑے اہرام تعمیرکروائے ۔۔جنھیں غزہ کے اہراموں کے نام سے جانا جاتا ہے۔۔
خوفو کا اہرام سب اہراموں سے بڑا ہے۔۔
ابو الہول وہ مجسمہ جس کا سر انسان کا اور دھڑ شیر کا ہے اس دور کی تعمیر ہے۔۔۔
درمیانی دور۔۔
1938 قبل مسیح سے لے کر 1630 قبل مسیح کا دور درمیانی دور کہلاتا ہے۔۔۔
اس دور کی خاص بات بالائی اور زیریں مصری علاقوں پر مشتمل ایک سلطنت کا قیام ہے۔۔
اس دور میں مصریوں نے بیرونی محازوں اور مہمات کے لیے باقائدہ فوج تیار کی۔۔
یہی وہ دور تھا جب مصریوں نے دنیا کی سب سے بڑی عبادت گاہیں تعمیر کیں۔۔جن میں آمون اور کرنک کی عبادتگاہیں شامل ہیں۔۔
زراعت کی ترقی کے لیے آبپاشی کی ضرورت کے تحت ایک وسیع و عریض نہری نظام کا قیا م بھی اسی دور کا کارنامہ ہے۔۔
جدید دور یا نیا دور۔۔
1539 قبل مسیح سے لے کر 1075 قبل مسیح کا دور مصری سلطنت کی تاریخ کا نیا دور یا جدید دور کہلاتا ہے۔۔
مصری تاریخ کا یہ دور بیرونی مہمات کے ایک سلسلے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جب وہاں کے بادشاہ اپنی سلطنت میں اضافے کی خاطر اردگرد کے علاقوں پر چڑھائی کر رہے تھے۔۔۔
اس دور کی سب سے مشہور نشانی بادشاہوں کی وادی ویلی آف کنگ ہے جہاں اس دور کے تمام بادشاہوں کے مقبرے ہیں۔۔
اخناتون جیسا مشہور بادشاہ اس دور میں گزرا ہے جس کی وجہ شہرت عبادتگاہوں میں پرانے دیوتاؤں کی بجائے آتون دیوتا کی پوجا کا حکم جاری کرنا بھی ہے۔۔۔۔
جو کہ سورج دیوتا کہلاتا تھا۔۔۔
توتخ آمون جو کہ 1233 قبل مسیح سے لے 1223 قبل مسیح میں مصر کا بادشاہ وہ بھی اس دور کے مشہور حکمرانوں میں شامل ہوتا ہے۔۔
رامسیس دوئم
1279 قبل مسیح سے لکر 1213 قبل مسیح کے درمیانی عرصہ میں مصر کا حکمران جس نے پورے مصر بہت سی عمارات کی تعمیر شروع کروائی۔۔جس میں اس فرعون کے قدآور مجسمے بھی شامل ہیں۔۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں