Featured post

بصری

بصریٰ

شام کا قدیم کا شہر ۔یہی وہ شہر جہاں کی خانقاہ کے عیسائی راہب بحیرا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے بچپن میں نبی آخر الزماں کے طور پر پہچان لیا تھا ۔



رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا حضرت ابو طالب کے ہمراہ ایک تجارتی قافلے کے ساتھ شام کی طرف گئے تو راستے میں بصری کے مقام پر جب قافلے نے قیام کیا تو وہاں کے عیسائی راہب بحیرا جو اپنے علم کے حساب سے بہت مشہور تھا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتے ساتھ ہی پہچان لیا تھا کہ وہ آنے والا نبی جس کی بشارت کتابوں اور صحیفوں میں ملتی ہے وہ یہی ہیں ۔روایت میں آتا ہے کہ  جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عیسائی راہب نے دیکھا تھا تو اس وقت ایک بادل کا ٹکڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سایہ کیے ہوئے تھی۔۔۔۔۔





بحیرا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی اور کچھ باتیں پوچھیں اور کہا جاتا ہے کہ مہر نبوت بھی دیکھی اس کے بعد اس نے حضرت ابو طالب سے درخواست کی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر یہیں یہ واپس لوٹ جائیں یہ نہ ہو کہ یہودی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہچان لیں اور کوئی نقصان پہچانے کی کوشش کریں۔۔اس پر حضرت ابو طالب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر واپس مکہ آ گئے تھے۔




اس شہر کو 634 ء میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ کی قیادت میں اسلامی لشکر نے فتح کیا۔۔






تبصرے